Sunday, May 11, 2014

تصویر کا دوسرا رخ

تصویر کا دوسرا رخ

مصنف : گھمنام


ایک دفعہ ایک مولوی صاحب کہیں مثال دے رہے تھے کہ پیسہ ہیپیسے کو کھینچتا ہے. بس یہ مثال سن کر ایک نوجوان اٹھا اور ہاتھ میں ایک روپے کا سکہ لئے بینک کے پاس گیا اور سوچا اگر مولوی صاحب سچ که  رہے تو میں آزما لیتا ہوں ، نوجوان نےسکہ اچھالا اور سکہ سیدھا بینک کے دروازے کے نیچے سے اندر، بد قسمتی سے دن بھی اتوار کا تھا ، اور بینک بند . نوجوان کو غصہ آ گیا کہ مولوی صاحب جھوٹ بول رہے تھے میرا تو ایک روپیہ بھی میرے ہاتھ سے گیا ،اور نہ ہی بینک سے کوئی پیسے باہر آئے ،،اور اس بات سے نوجوان مولوی صاحب سے متنفر ہو گیا ،،اور ساتھ میں اسلام سے بھی.

تصویر کا دوسرا رخ ،،،

لیکن نو جوان نے یہ نہیں سوچا کہ بینک میں پیسے چونکہ  زیادہ تھے، اور اس کا ایک روپیہ بینک والے پیسوں نے کھنچ لیا ، تو واقعی ہی پیسہ پیسے کو کھینچتا ہے،،،خیر یہ تو ایک مثال تھی ، اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ یہ پڑھنے کے بعد عملی مظاہرہ کرنے میں لگ جائے ،

ہم تصویر کے ایک رخ سے جڑے ہوۓ ہیں جس میں ہم صرف اپنا مفاد اورنفسانی خواہشات کو دیکھتے ہیں ، جس کی وجہ سے دین کو دنیاوی فلسفے میں فٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ دنیاوی نفسانی خواہشات کو پورا کیا جا سکے. چاہے اس کے نقصانات کتنے ہی بھیانک کیوں نہ ہوں. یہی وجہ کہ آج کا نوجوان دین سے متنفر ہوتا ہے. کیوں کہ دین نفسانی نہیں بلکہ حقیقی عمل ہے جو آپ کی زندگی کے ہر پہلو کا احاطہ کرتا ہے. آج ہمارے نام نہاد pseudo اسکالر اس میں مگن ہے کے دین کی تراش تراش کر کیسے ماڈرن کرے. لیکن موڈرنزم (modernism ) کی سوچ امریکا اور یورپ سے درآمد کی جا رہی ہے. یہ درآمد شدہ سوچ کا صرف اور صرف مقصد مسلمان کو اپنے دین سے دور کرنا ہے.


"بےشک یہ (کتاب) نصیحت ہمیں نے اُتاری ہے اور ہم ہی اس کے نگہبان ہیں . سورة الحجر

صحیح بخاری:جلد سوم


 ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ تم مجھے چھوڑ دو جب تک کہ میں تم کو چھوڑ دوں (یعنی بغیر ضرورت کے مجھ سے سوال نہ کرو) تم سے پہلے کی قومیں کثرت سوال اور انبیاء سے اختلاف کے سبب ہلاک ہو گئیں جب میں تم کو کسی چیز سے منع کروں تو اس سے پرہیز کرو اور تم کو کسی بات کا حکم دوں تو اس کو کرو جس قدر تم سے ممکن ہو سکے۔

No comments:

Post a Comment