Saturday, June 18, 2016

قادیانیوں کے حقوق !


قادیانیوں کے حقوق !


مصنف : گھمنام


اب بات قادیانیوں کے حقوق کی ہی چل پڑی ہے تو کیوں نہ حقوق کو ڈسکسس کیا جائے !

١٩٧٤ء میں ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت نے تحریک ختم نبوت کو دبانے کی کوشش کی تھی لیکن ناکامی ہوئی جس کے بعد قومی اسمبلی کو خصوصی کیمٹی کا درجہ دیا اور اس مسئلہ پر بحث شروع کی۔ قادیانی جماعت کے سربراہ مرزا ناصر کو قومی اسمبلی میں بلایا گیا، ان کا بیان ہوا، مولانا مفتی محمود مولانا شاہ احمد نورانی اور دیگر علماء کرام نے قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے اٹارنی جنرل یحٰیی بختیار کے ذریعہ جرح کی۔ مرزا ناصر نے واضح طور پر اعلان کیا کہ "مرزا غلام احمد قادیانی کو نہ ماننے والے کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں. "
قومی اسمبلی میں ہونے والی پوری جرح جو کہ تین ہزار پیجز پر مشتمل ہے جسکو پی پی پی کی پچھلی حکومت نے قومی اسمبلی کی سپیکر فہمیدہ مرزا کے حکم سے عوام تک رسائی کے لئے پبلش کرنے حکم جاری کیا تھا .

امتناعِ قادیانیت آرڈیننس ... !
١٩٨٤ء میں جنرل ضیاءالحق مرحوم کے دور میں مجلس عمل تحفظ ختم نبوت کے مطالبہ پر جنرل ضیاءالحق نے امتناع قادیانیت آرڈیننس جاری کیا جس کی رو سے قادیانیوں کو شعائر اسلام استعمال کرنے سے روکا گیا. جن حقوق کو لے کر حقوق حقوق کا شور مچایا جاتا ہے تھوڑی نظر کرم اس حقوق کی طرف دیکھ لیں اور فیصلہ کریں کیا یہ مرزائیوں کے حقوق ہیں ؟

پاکستان آئین کی شق :298Bکے مطابق قادیانیوں کو شعائر اسلام استعمال کرنے سے روکا گیا ... !
آرڈیننس بنام:”قادیانی گروپ ‘لاہوری گروپ اور اَحمدیوں کی خلافِ اسلام سرگرمیاں (امتناع وتعزیر)آرڈیننس1984ئ”کے ذریعے مجموعہ تعزیراتِ پاکستان (ایکٹ : 45بابت 1860ئ’باب:15) میں دفعہ:298B اور 298Cکی ترمیم واضافہ (298.B)بعض مقدس شخصیات یا مقامات کے لیے مخصوص القاب،اوصاف یا خطابات وغیرہ کا ناجائز استعمال.
(١). قادیانی گروپ یا لاہوری گروپ (جوخود کو”احمد ی”یا کسی دوسرے نام سے موسوم کرتے ہیں) کا کوئی شخص جوالفاظ کے ذریعے،خواہ زبانی ہوں یا تحریری یا مرئی نقوش کے ذریعے۔
(الف) حضرت محمدۖ کے خلیفہ یا صحابی کے علاوہ کسی شخص کو امیرالمؤ منین’ خلیفتہ المسلمین’صحابی یارضی اللہ عنہ کے طور پر منسوب کرے یا مخاطب کرے۔
(ب) حضرت محمدۖ کی کسی زوجہ مطہرّہ کے علاوہ کسی ذات کو اُم المؤمنین کے طور پر منسوب کرے یا مخاطب کرے۔ (ج) حضرت محمدۖ کے خاندان (اہلِ بیت) کے کسی فرد کے علاوہ کسی شخص کو اہل ِ بیت کے طورپر منسوب کرے یا مخاطب کرے۔ (د) اپنی عبادت گاہ کو ”مسجد”کے طورپر منسوب کرے یاموسوم کرے یا پکارے تو اُسے کسی ایک قسم کی سزائے قید اتنی مدت کے لیے دی جائے گی جو تین سال تک ہو سکتی ہے اور وہ جرمانے کا بھی مستوجب ہوگا۔
(٢). قادیانی گروپ یا لاہوری گروپ (جو خود کو احمدی یا کسی دوسرے نام سے موسوم کرتے ہیں) کاکوئی شخص جو الفاظ کے ذریعے خواہ زبانی ہوں یا تحریری یا مرئی نقوش کے ذریعے اپنے مذہب میں عبادت کے لیے بلانے کے طریقے یاصورت کو اذان کے طورپر منسوب کرے یا اس طرح اذان دے جس طرح مسلمان دیتے ہیں تو اسے کسی ایک قسم کی سزائے قید اتنی مدت کے لیے دی جائے گی جو تین سال ہوسکتی ہے اور وہ جرمانے کا مستو جب بھی ہوگا۔


پاکستان آئین کی شق : 298C کے مطابق قادیانیوں مذہب کی تبلیغ یا تشہیر روک دیا گیا .
" قادیانی گروپ وغیرہ کا شخص جو خود کو مسلمان کہے یا اپنے مذہب کی تبلیغ یا تشہیر کرے قادیانی گروپ یالاہوری گروپ (جوخود کو اَحمدی یا کسی دوسرے نام سے موسوم کرتے ہیں) کاکوئی شخص جوبلا واسطہ یا بالواسطہ خود کو مسلمان ظاہر کرے یا اپنے مذہب کو اسلام کے طور پر موسوم کرے یا منسوب کرے یا الفاظ کے ذریعے خواہ زبانی ہوں یا تحریری یا مرئی نقوش کے ذریعے اپنے مذہب کی تبلیغ یا تشہیر کرے یا دوسروں کو اپنا مذہب قبول کرنے کی دعوت دے یا کسی بھی طریقے سے مسلمانوں کے مذہبی احساسات کو مجروح کرے۔ کسی ایک قسم کی سزائے قیداِتنی مدت کے لئے دی جائے گی جو تین سال تک ہوسکتی ہے."


اب سوال یہ ہے کہ ایک اسلامی ملک میں مسلمانوں کے تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام، سیاسی جماعتوں کی شراکت عام مسلمانوں کی قربانیوں کے بعد ایک ایسے گروہ اور جماعت کو غیر مسلم قرار دیا گیا جو نہ صرف اسلامی تعلیمات کو منسخ کر کے پیش کر رہیں ہیں بلکہ اسلام کی اصل روح کو بھی نقصان پہنچانے میں پیش پیش ہیں.
سوال یہ بھی ہے کہ پاکستان آئین کی شق : 298B اور 298C کے مطابق قادیانیوں کو شعائر اسلام استعمال کرنے سے روکنا کیا قادیانیوں کے حقوق ہیں ؟
کیا نبی صلی الله علیہ وسلم کے خلیفہ راشدین کہ ہم پلہ مرزا غلام احمد کی نبوت کے دکانداروں کھڑا کرناپاکستان کے مسلمانوں سے انصاف ہے ؟
سوال یہ بھی مرزا غلام احمد قادیانیوں کی بیوی کو اُم المؤمنین کا درجہ دینا کیا قادیانیوں کا حق ہے ؟ مرزا غلام احمد قادیانی کے ساتھیوں کو صحابی کا درجہ دینا کیا قادیانیوں کا حق ہے ؟


اس سب کے موازنے کے بعد مرزائی اپنی مرزائیت کو کو اسلام کہتے ہیں تو پھر پاکستان کے مسلمان کون ہیں ؟
سوال یہ بھی ہے کہ قرآن کے مطابق جو مسلمان کسی ایک نبی کا انکار کرے تو وہ مسلمان نہیں تو قادیانیوں کے مطابق مرزا غلام احمد قادیانی نبی ہے اور پاکستان کے مسلمان اس کو ماننے سے انکار کرتے ہیں تو کیا مرزائیوں کی ڈاکٹرائن جس کو یہ اسلام بنا کر پیش کرتے ہیں کے مطابق جو مسلمان مرزا کو نہیں مانتا کیا وہ مسلمان ہے ؟
اگر آپ کو لگتا ہے یہ مرزائیوں کے حقوق ہیں اور یہ ان کا حق تو پھر آپ اپنے آپ کو مسلمان کہنا چھوڑ دو ، اگر آپ کو لگتا یہ ریاست کا کام نہیں ہے تو پھر بتائے مسلمان معاشرے کے مسلمان ملک میں کذابوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے ، اور یہ بھی بتائے کہ مسلمان کا اسلام پر اور اسلام کا ایک مسلمان پر کیا حقوق ہیں .ایک طرف یہ بھی کہتے ہیں کہ اعلان جہاد کرنا ریاست کا کام ہے ، ریاست کی سر پرستی میں ہی جہاد کیا جا سکتا اور دوسری طرف کہتے کذابوں کا معاملہ علما سے ہے ریاست سے نہیں ،

8 comments:

  1. مرزائیوں یا قادیانیوں کا ایک عقیدہ جو بہت ہی کم مسلمانوں کے علم میں ہے یہ ہے کہ یہ لوگ آدم علیہ السلام کو پہلا انسان نہیں مانتے اور کہتے ہیں کہ آدم علیہ السلام پہلے نبی تھے اور پہلے سے موجود انسانوں کی ھدایت کیلئے آئے تھے
    اس لحاظ سے مرزائی یا قادیانی قرآن شریف کے منکر ہیں اور اللہ کے فرمان کے بھی منکر ہیں.

    ReplyDelete
  2. جی بلکل بہت کم لوگ جانتے اس عقیدے کو ، اس کے علاوہ یہ جنات بیکٹیریا مانتے ہیں ،

    ReplyDelete
  3. عیسا ئیو ں اور دوسرے مذا ہب کی عبا دتگا ہو ں کو مسجد کہا جا سکتا ہے کہ نہیں؟

    ReplyDelete
  4. ایم گھمن صا حب! حضرت ابن عربی بھی آدم کے با رے میں یہی عقیدہ رکھیے تھے۔احمدی مسلما نو ں کی نفی کرتے کرتے اپنے ہی بزرگو ں کا انکا ر شروع کر دیا کیا؟

    ReplyDelete
  5. ایم گھمن صا حب! حضرت ابن عربی بھی آدم کے با رے میں یہی عقیدہ رکھیے تھے۔احمدی مسلما نو ں کی نفی کرتے کرتے اپنے ہی بزرگو ں کا انکا ر شروع کر دیا کیا؟

    ReplyDelete
  6. This comment has been removed by the author.

    ReplyDelete
  7. احمدی مسلما نو ں کے حقوق پر با ت کر نے سے پہلے ہما رے مسلما ن بھا ئیو ں کو سوچنا چا ہئے کہ اگر ایرا ن میں اسی قسم کی پا بندی سنی مسلمانو ں پر لگ جا ئے کہ وہ اپنی مسا جد کو مسا جد نہیں کہہ سکتے،اپنے آپ کو مسلمان نہیں کہہ سکتے کیو ں کہ وہ حضرت علیِِ کو پہلا خلیفہ نہیں ما نتے،پہلے تین خلفا کو امیرالمو منین نہیں کہہ سکتے کیو نکہ شیعہ مسلک میں امیرالمو منین صرف حضرت علی کے لئے مخصوص ہے،اور تو اور شنا ختی کا رڈ حا صل کرنے کےلئے یہ ڈیکلریشن پر دستخط کریں کہ میں حضرت علی کے علا وہ کسی اور کو رسول پا ک ﷺ کا خلیفہ کے دعویدا ر کو مفتری ،کاذب ما نتا ہوں۔۔۔۔۔۔اس صورتحا ل میں سُنی مسلما ن کس کو اور کس منہ سے کہہ سکیں گے کہ ہما رے حقوق پا ما ل ہو رہے ہیں۔کچھ تو عقل کے نا خن لیں اور وہ سلوک اور زیا دتی احمدی مسلما نو ں کے ساتھ نہ کریں جو ابوجہلی طبقہ رسول اللہﷺ کے سا تھ کرتا تھا ۔

    ReplyDelete
  8. پہلی تو بات ہے مرزائیت اور مسلکی اختلاف دو الگ الگ موضوع ہیں لہذا آپ کی ایران والی مثال مرزائیت کے ساتھ مناسبت نہیں رکھتی ! مرزائیت پوری دنیا کے مسلمانوں کے نزدیک زندیقوں کا گروہوں ہے چونکہ اس کی آبادی پاکستان میں زیادہ لہذا وہاں قانونی طور پر ان کو غیر مسلم قرار دینا صرف عام پاکستانی مسلمانوں کو گمراہی سے بچانا ہے ، ورنہ مرزائی اس قانون سے پہلے بھی کافر ہی تھے ،،،، حقیقت تو یہ مرزا نے خود ایک اشتہار بھی دیا تھا اس بارے میں کہ باقی دنیا کے مسلمان مرزائی جماعت کو کیا سمجھتے ہیں !

    ReplyDelete