Tuesday, July 8, 2014

مرزا غلام احمد قادیانی ، تضاد کی دکان ،

مرزا غلام احمد قادیانی ، تضاد کی دکان ،

مصنف : گھمنام

مرزا غلام احمد قادیانی کی جب بھی کوئی کتاب کھولوں تو ڈھونڈ کچھ رہے ہوتے اور مل کچھ جاتا ہے ،، مرزا تضادوں کی وہ دکان تھی ،جو خود کے ریکارڈ خود ہی توڑ دیتا تھا ،

ملفوظات جلد پانچ صحفہ ٣ :

آنے والا موعود ایک ہی ہے : ایک شخص نے سوال کیا کہ لکھا ہے کہ مسیح کئی ہو گے ،

مرزا کا جواب :فرمایا جیسا تشابہ فی الصور ہوتا ہے ایسا تشابہ فی الا اخلاق بھی ہوا کرتا ہے . لکھا ایک صالح کا دل کسی نہ کسی نبی کے دل پر ہوتا ہے .لیکن موعود جو آنے والا تھا وہ صرف ایک ہی ہے ،

اب چلتے تصویر کے دوسرے رخ ،

روحانی خزائن جلد ٤ صفہ ٣٧٠ ( نشان آسما نی) : ، صحیح ستہ میں کئی مہدیوں کا ذکر ہے اور ان میں سے ایک وہ بھی ہے جس کا ممالک مشرقیہ سے ظہور لکھا ہے .

اب چلتے تصویر کا تیسرا رخ :

روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۳- اِزالہ اوھام: صفحہ 251 :  اس عاجز کی طرف سے بھی یہ دعویٰ نہیں ہے کہ مسیحیت کا میرے وجود پر ہی خاتمہ ہے اورآئندہ کوئی مسیح نہیں آئے گا بلکہ میں تو مانتا ہوں اور بار بار کہتا ہوں کہ ایک کیا دس ہزا ر سےؔ بھی زیادہ مسیح آسکتا ہے اورممکن ہے کہ ظاہری جلال واقبال کے ساتھ بھی آوے اورممکن ہے کہ اوّل وہ دمشق میں ہی نازل ہو۔

  : اور تصویر کا چوتھا رخ 

روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۳- اِزالہ اوھام: صفحہ 362: ابؔ یہ سوال بھی قابل حل ہے کہ مسیح ابن مریم تو دجّال کے لئے آئے گا آپ اگر مسیح ابن مریم کے رنگ میں ہو کر آئے ہیں تو آپ کے مقابل پر دجّال کون ہے ؟ اس سوال کا جواب میری طرف سے یہ ہے کہ گو میں اس بات کو تومانتا ہوں کہ ممکن ہے کہ میرے بعد کوئی اور مسیح ابن مریم بھی آوے اور بعض احایث کی رو سے وہ موعود بھی ہو اور کوئی ایسا دجّال بھی آوے جو مسلمانوں میں فتنہ ڈالے۔ مگر میرا مذہب یہ ہے کہ اس زمانہ کے پادریوں کی مانند کوئی اب تک دجّال پیدا نہیں ہوا اورنہ قیامت تک پیداہوگا۔

اور تصویر کا پانچواں رخ
:

روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۶- خُطبۃً اِلھَامِیَّۃً: صفحہ 243:  فلیس لمسیحٍ مِن دونی موضعُ قدم بعد زمانی إن کنتم تفکّرون ولا تظلمون
مرزا غلام احمد قادیانی کا اپنا ترجمہ : پس میرے سوا دوسرے مسیح کے لئے میرے زمانہ کے بعد قدم رکھنے کی جگہ نہیں اگر فکر کرو اور ظلم اختیار نہ کرو۔
-----------------------------------------------------------------------------
یاد رہے مرزائیوں کے نزدیک مہدی ، مسیح ایک ہی ہے ،،

سوال ١: ایک طرف مرزا که رہا ہے ، لیکن موعود جو آنے والا تھا وہ صرف ایک ہی ہے ،اور دوسری طرف که رہا ، یہ دعویٰ نہیں ہے کہ مسیحیت کا میرے وجود پر ہی خاتمہ ہے اورآئندہ کوئی مسیح نہیں آئے گا بلکہ میں تو مانتا ہوں اور بار بار کہتا ہوں کہ ایک کیا دس ہزا ر سےؔ بھی زیادہ مسیح آسکتا ہے؟ یہ مرزا نے کہا سے نتیچہ اخذ کیا ، اور اپنے ہی سر پر خود جوتا دے مارا .
سوال ٢:، جب مرزائیوں کے نزدیک مسیح اور مہدی ایک ، تو کیا محمّد بن عبداللہ اور عیسیٰ ابن مریم بھی ایک ہے ؟

سوال ٣: مرزا عیسیٰ ابن مریم تو حمل کروا کر بن بیٹھا ،،محمّد بن عبداللہ ہونے کا کوئی حمل نہیں ہوا کیا ؟

سوال ٤ : مرزا مریم بنا یعنی عورت ،پھر عبداللہ کب بنا ؟

سوال ٥ : جبکہ ایک موعود آنے کا ذکر ہے ، تو پھر یہ ١٠ ہزار مسیح کہاں سے آئے گے ، ان کے آنے کی خبر کیا حدیث میں ہے ؟ جیسے کہ مرزا حدیث سے اخذ کر رہا ہے ، کئی مہدی آ سکتے ہے ،اور فرمان نبی صلی الله علیہ وسلم سے اخذ کر رہا تو پھر یہ ایک موعود کیسے ؟


سوال ٦ : اگر مرزا کے بعد کسی اور مسیح کے قدم رکھنے کی جگہ نہیں تو ، تو پھر مرزا کہتا ہے "  اس عاجز کی طرف سے بھی یہ دعویٰ نہیں ہے کہ مسیحیت کا میرے وجود پر ہی خاتمہ ہے اورآئندہ کوئی مسیح نہیں آئے گا"  تو پھر یہ تضاد کیسا ؟

سوال ٧:  مرزا کہتا ہے میں تو مانتا ہوں اور بار بار کہتا ہوں کہ ایک کیا دس ہزا ر سےؔ بھی زیادہ مسیح آسکتا ہے تو پھر مرزا کیسے که سکتا ہے مرزا کے زمانے کے بعد کوئی اور مسیح قدم نہیں رکھ سکتا ،،، تضاد پر تضاد جھوٹے کی نشانی ہے .

سوال ٨: مرزا کے اس ممکنات کی دلیل کیا ہے : میں اس بات کو تومانتا ہوں کہ ممکن ہے کہ میرے بعد کوئی اور مسیح ابن مریم بھی آوے:  یہ کون سا مسیح ابن مریم  ہو گا ؟

اب اگر کوئی قادیانی یہ  ملا کا اعتراض اور مولوی کا نعرہ لگا کر اپنی آنکھیں اور عقل پر تالا لگا لے تو کچھ نہیں کہا جا سکتا سوائے اس آیات کے ،جو سورة البقرة آیات ١٨ ہے ، 

 صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَرْ‌جِعُونَ ، 


یہ بہرے ہیں، گونگے ہیں، اندھے ہیں، یہ اب نہ پلٹیں گے



No comments:

Post a Comment