Wednesday, July 9, 2014

پاکستانی ایتھیسٹ / ملحد / دہریے- پارٹ ٹو ملحدوں کی مزید اقسام

پاکستانی ایتھیسٹ / ملحد / دہریے (پارٹ ٹو ملحدوں کی مزید اقسام )

مصنف : گھمنام

پارٹ ون پڑھنے کے لئے کلک کرے


کیا خوب کہا ایک دوست نے کہ جب انسان کو دنیا میں عیش و آرام کی زندگی اور کامیابی ملتی ہے تو انسان اپنے آپے میں نہیں رہتا ، وہ دوسروں کو کمتر سمجھنے لگتا ہے ، دنیا پرستی کا دوسرا نام عیش و عشرت ہے . بس یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے کچھ نام نہاد مسلمان الحاد کی طرف راغب ہیں ، بدمست ہاتھی کی طرح دولت نے نشے میں یہ افراد جب خود کو اسلام کے آئینے میں دیکھتے ہیں تو ضمیر کا وہ دروازہ جو یہ بند کر چکے ہیں وہ کھٹکتا ہے تو پھر یہ افراد نفرت اور انتشار کا شکار ہوکر دین سے دور بھاگنے لگتے ہیں . کیوں کہ اسلام ان کو وہ آئینہ دکھاتا ہے جس میں ان کا مکروہ اور حرام کھانے والا چہرہ نظر آتا ہے ، اپنی آخرت نظر آتی ہے ، تب یہ اسلام کے آئینے سے نظریں چراتے ہیں . اس وجہ سے یہ افراد مل کر دین میں نقص نکالنے میں لگ جاتے ہیں ، حالانکہ یہ خودنقائص زدہ ہوتے ہیں. چونکہ ان کی تعلیم اسلام کے متعلق پرائمری لیول کی ہوتی ،دین کے کسی شعبہ کا ان کو کچھ پتا نہیں ہوتا ، خود سے عالم اور اسکالر بن کر یہ لوگ دین سے بغاوت کر دیتے ہیں ، اس طرح یہ اپنے حرام کو حلال ، اور حلال کو حرام تصور کر کے خود کو وقتی سکون دینے کی کوشش کرتے ہیں ، لیکن نفرت کہاں سکون کرنے دیتی ہے ، یہی وجہ ہر وقت یہ افراد فیس بک پر اسلام کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہوتے ہیں ، کیوں کہ ان کی منافقانہ زندگی وجہ سے ان کا ذہنی سکون برباد ہو چکا ہوتا ہے ، اپنے آپ کو دین کا چیمپئن منوانے کے لئے دھوکہ دہی اور جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں . جیسے کہ پہلے حصہ ہم ان کی منافقانہ زندگی کے بارے میں لکھ چکے ہیں. اب اس حصہ میں کچھ نقلی ،جعلی مسلمان کے بارے میں نشاندہی کی ہے جو کبھی مسلمان تھے ہی نہیں ، یا جنہوں مسلمان ہونے کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے .

ہمارے بہت سے دوست جو الحاد کے خلاف کام کر رہے ہیں ،اور ان کے منہ توڑ جواب دے رہے ہیں ، جب ان دوستوں نے ان نام نہاد پاکستانی ملحد "جعلی مسلمان" سے سوال کیا کہ وہ ملحد کیوں ہوئے .تو ایک فیس بکی ملحد نے اپنے ملحد ہونے کی انتہائی نرالی وجہ لکھی اور وجہ تھی کہ وہ بچپن میں اسے اسکے کچھ دوست گھیر گھارکے مسجد لے گئے وہاں پر جن مولوی صاحب کے پیچھے نماز پڑھی ان کی ہوا لیک ہوگئ اور یہ شخص ملحد ہوگیا.. اب سب سے پہلے سوچنے کی بات ہے کہ بچہ اور پہلی صف میں پھر مولوی صاحب کی ہوا لیک ہوئی اور صرف اسی نے سنی باقی کسی نے نہیں تو بندہ پوچھے تو نماز پڑھنے گیا تھا یا مولوی صاحب کی ہوا سونگھنے اور چلو اگر مولوی صاحب نے ہوا چھوڑ ہی دی تو کیا اسکا ایمان اتنا کمزور تھا کہ مولوی کی ہوا سے نکل گیا...ایک اور ملحد جن موصوف کا دعوٰی ہے وہ اپنی داستان میں لکھتے ہے کہ نہ صرف جناب پیدائشی مسلمان ہے ، بلکہ حافظ قرآن اور تو اور ایک عرصہ تک موصوف تراویح بھی پڑھاتے رہے ہیں۔جواب میں ہمارے ایک ساتھی نے تراویح کے بارے نہایت سادہ بلکہ بچگانہ سا سوال کردیا ، تو موصوف فرمانے لگے کہ اب تو طریقہ تراویح ہی بھول چکا ہوں. اسی طرح ایک اور ملحد نے تو کمال ہی کر دیا ، موصوف کہتے ان کے نام ساتھ چونکہ کے محمد کا نام ہے ، اور یہ نام اس کو بچپن سے ہی عجیب لگتا تھا ، اب بتاؤ وہ کونسا مسلمان بچہ ہے جسے بچپن میں ہی "محمد" عجیب لگتا ہو؟ اور ایک ملحد نے تو بیس سال کی عمر میں تمام مسلکوں پر تحقیق کرنے کے بعد ملحد ہونے کا اقرار کیا۔چنانچہ ان کے مطابق وہ ایک سادہ اور غیر علمی گھرانے میں بریلوی پیدا ہوا، اور پھر اس نے تحقیق کے بعد دیوبندی، پھر اہلحدیث مسالک کو قبول کیا اورآخر میں اسلام پر تحقیق کرکے اسلام کو چھوڑ دیا، اور موصوف نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ کچھ عرصہ قادیانی بھی رہا ہے , کیا یہ سب 20 سال کی عمر تک ممکن ہے؟؟ یہ چند ایک واقعات ہے جو میں یہاں بیان کئے گئے .تو کیا اس ثابت نہیں ہوتا یہ ملحد کبھی مسلمان تھے ہی نہیں .

اب کچھ ہالف بیکڈ مسلم اور فل ٹائم کافر کے بارے میں بتاتا چلو.وہ جعلی مسلمان جو خود کو آج کل انگلش میں EX-Muslim بھی کہتے ہیں. الحاد کی طرف راغب ہونے والے نام نہا مسلمانوں میں آدھی تعداد قادیانی ،اسماعیلی اور اہل تشیع کے وہ افراد ہیں جو کبھی شیعہ بھی نہیں تھے ، اس کے علاوہ سابقہ قرانسٹ اور اب وہ مجودہ ایتھیسٹ ہیں یہ افراد ہالف بیکڈ مسلم اور فل ٹائم کافر کی لسٹ میں شامل ہیں. ان کا ارتقا ایک کفر سے دوسرے کفر میں خود با خود ہی ہو جاتا ہے.ان کے ملحد ہونے کے پیچھے کسی مولوی کی ہوا لیک ہونے کا کوئی کردار نہیں ہوتا. بچپن میں ہی ان کے کان میں مولوی سے نفرت کرنے کی اذان دی جاتی ہے پھر یہ الحاد میں ہوتے ہووے بھی مولوی سے نفرت کرنا نہیں بھولتے. ان سب افراد کا تو کہیں نہ کہیں اسلام سے رسمی تعلق ہوتا ہی تھا.

لیکن اس کے علاوہ کچھ بہروپیے اور بھی ہے ، وہ ہے عیسائی ، ہندو اور دوسرے مذہب کے شدت پسند افراد جنہوں نے مسلمان ہونے کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے ، فیس بک کے ایک اکاؤنٹ سے وہ خود مسلمان شو کرتے ہیں تو دوسرے سے ملحد. ان سب کے استاد اور پروفیسر مستشرقین اور عیسائی مشنریوں کے اسلام پر اٹھاۓ گئے بھونڈے اعتراض، مسلمانوں نے انکے ہر آرٹیکل ہر اعتراض کا مدلل و معقول جواب دیا ہے، بجائے اسکے کہ وہ انکا جواب الجواب دیتے انہوں نے اپنی ٹرٹراہٹ جاری رکھی ہوئی ہیں ،، جہاں سے یہ سب علم کے علمبردار ہونے کا چیمپئن بنتے ہیں. سوشل میڈیا پر جس قدر یہ افراد ایکٹو اور منظم ہیں، ان کا صرف ایک ہی مقصد ہے ، وہ ہے اسلامی تعلیمات کومسخ کر کے پیش کرنا ، عام فہم رکھنے والے مسلمان کو کنفیوز کرنا اور وسوسے ڈالنا ﴿ جیسے شیطان وسوسہ ڈالتا ہے ﴾، سیکولرازم اور لبرل ازم پھیلانا تاکہ مسلمانوں کو اسلام کے دائرے سے کسی نہ کسی طریقے سے باہر پھینک دیا جائے ،

لیکن یاد رہے Muslim could have difference on Fiqh but not on basic fundamentals of Islam. اختلاف رائے تو اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں بھی تھی اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے باہمی اختلاف کے متعلق حدیث میں ہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے رب سے اپنے بعد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے اختلاف کے متعلق پوچھا، اللہ نے بذریعہ وحی بتلایا کہ اے محمد! (صلی اللہ علیہ وسلم ) تمہارے صحابہ رضی اللہ عنہ میرے نزدیک ایسے ہیں جیسے آسمان کے ستارے کہ ان میں بعض کی روشنی بعض سے زیادہ ہے، جوشخص آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہ کے مسالکِ مختلفہ میں سے کسی مسلک کواختیار کرے گا وہ میرے نزدیک ہدایت پرہوگا۔۔(کنز العمال، حدیث نمبر:۹۱۷۔)۔ الله ہم سب کو قرآن اور سنّت کی روشنی میں اسلام کی سمجھ عطا فرمائیں اور اسلام دشمنوں کے خلاف ثابت قدم رکھنے کی توفیق عطا فرمائیں امین !
الحاد اندر سے بھی کچھ نہیں ہے اور باہر سے بھی کچھ نہیں،کیوں کہ الحاد کچھ بھی نہیں ہے.

No comments:

Post a Comment