مرزا غلام احمد قادیانی, مسیح یا فرقہ پرست غلام ؟
مصنف : گھمنام
مرزا غلام احمد قادیانی ایک نیا فرقہ بنانے آیا تھا:
میںؔ تاج عزت عالی جناب حضرت مکرمہ ملکہ معظمہ قیصرہ ہند دام اقبالہا کا واسطہ ڈالتا ہوں کہ اس رسالہ کو ہمارے عالی مرتبہ حکام توجہ سے اوّل سے آخر تک پڑھیں۔ چونکہ میں جس کا نام غلام احمد او ر باپ کا نام مرزا غلام مرتضیٰ قادیان ضلع گورداسپورہ پنجاب کا رہنے والا ایک مشہور فرقہ کا پیشوا ہوں جو پنجاب کے اکثر مقامات میں پایا جاتا ہے اور نیز ہندوستا ن کے اکثر اضلاع اور حیدر آباد اور بمبئی اور مدراس اور ملک عرب اور شام اور بخارا میں بھی میری جماعت کے لوگ موجود ہیں۔لہٰذ امیں قرین مصلحت سمجھتا ہوں کہ یہ مختصر رسالہ اس غرض سے لکھوں کہ اس محسن گورنمنٹ کے اعلیٰ افسر میرے حالات اور میری جماعت کے خیالات سے واقفیت پیدا کرلیں ۔کیونکہ میں دیکھتا ہوں کہ یہ نیا فرقہ ان ملکوں میں دن بدن ترقی پر ہے یہاں تک کہ بہت سے دیسی افسر اور معزز رئیس اور جاگیردار اور نامی تاجر اس فرقہ میں داخل ہو گئے ہیں اور ہوتے جاتے ہیں اس لئے عام خیال کے مسلمانوں اور ان کے مولویوں کو اس فرقہ سے دلی عناد اور حسد ہے. (روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۴- کَشفُ الغِطَاء: صفحہ 179)مرزا قادیانی نئے فرقہ کا پیشوا ، امام اور پیر :
بحضور نواب لفٹیننٹ گورنر بہادر دام اقبالہ چونکہ مسلمانوں کا ایک نیا فرقہ جس کا پیشوا اور امام اور پیر یہ راقم ہے پنجاب اور ہندوستان کے اکثر شہروں میں زور سے پھیلتا جاتا ہے اور بڑے بڑے تعلیم یافتہ مہذب اور معزز عہدہ دار اور نیک نام رئیس اور تاجر پنجاب اور ہندوستان کے اس فرقہ میں داخل ہوتے جاتے ہیں. ( روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۳- کِتابُ البَریَّۃ: صفحہ 337)
مرزا کا فرقہ جدیدہ اور گورنمنٹ کی حاجت:
اس لئے میں نے قرین مصلحت سمجھا کہ اس فرقہ جدیدہ اور نیز اپنے تمام حالات سے جو اس فرقہ کا پیشوا ہوں حضور لفٹیننٹ گورنر بہادر کو آگاہ کروں۔ اور یہ ضرورت اس لئے بھی پیش آئی کہ یہ ایک معمولی بات ہے کہ ہر ایک فرقہ جو ایک نئی صورت سے پیدا ہوتا ہے گورنمنٹ کو حاجت پڑتی ہے کہ اُس کے اندرونی حالات دریافت کرے اور بسا اوقات ایسے نئے فرقہ کے دشمن اور خود غرض جن کی عداوت اور مخالفت ہر ایک نئے فرقہ کے لئے ضروری ہے گورنمنٹ میں خلاف واقعہ خبریں پہنچاتے ہیں اور مفتریانہ مخبریوں سے گورنمنٹ کو پریشانی میں ڈالتے ہیں۔ ( روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۳- کِتابُ البَریَّۃ: صفحہ 337)
مرزا قادیانی کا نیا فرقہ گورنمنٹ برطاینہ کا اول درجہ کا وفادار اور جان نثار:
میں زور سے کہتا ہوں اور میں دعوے سے گورنمنٹ کی خدمت میں اعلان دیتا ہوں کہ باعتبار مذہبی اصول کے مسلمانوں کے تمام فرقوں میں سے گورنمنٹ (کا*) اول درجہ کا وفادار اور جان نثار یہی نیا فرقہ ہے جس کے اصولوں میں سے کوئی اصول گورنمنٹ کے لئے خطرناک نہیں۔ (روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۳- کِتابُ البَریَّۃ: صفحہ 343)
گورنمنٹ برطانیہ سے تصدیق شدہ مرزا کا قائم کردہ نیا فرقہ :
یہ ٹیکس جدید تشخیص کی گئی ہے اور مرزا غلام احمد کا دعویٰ ہے کہ تمام اس کی آمدنی اس کے ذاتی کاروبار پر خرچ نہیں ہوتی۔ بلکہ اس فرقہ کے اخراجات پر صرف ہوتی ہے کہ جو اس نے قائم کیا ہے۔(روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۳- ضرورۃ الامَام: صفحہ 518)
مرزا کا نیا فرقہ گورنمنٹ کے لئے نہایت مبارک :
اور یہ نیا فرقہ مگر گورنمنٹ کے لئے نہایت مبارک فرقہ برٹش انڈیا میں زور سے ترقی کر رہا ہے۔ اگر مسلمان ان تعلیموں کے پابند ہو جائیں تو میں قسم کھاکر کہہ سکتا ہوں کہ وہ فرشتے بن جائیں ۔ اوراگر وہ اس گورنمنٹ کی سب قوموں سے بڑھ کر خیر خواہ ہو جائیں تو تمام قوموں سے زیادہ خوش قسمت ہو جائیں۔ اگر وہ مجھے قبول کرلیں اور مخالفت نہ کریں . (روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 493)
خلاصہ
- سوال تو یہ بنتا کیا کوئی نبی نیا فرقہ بنانے آتا ہے ؟ یا نبی کی امت ہوتی ہے ؟ کوئی ایسا نبی گزرا ہے جس نے فرقہ بنایا ہو ؟
- اگر مرزا مسیح تھا ، یہ کہاں لکھا وہ نئے فرقہ کا پیشوا ، امام اور پیر ہو گا ؟
- یہ پیشوا اور پیر ہونا کیا ہوتا ہے ؟ کیا مسیح پیری مریدی کرے گا ؟
- جب بقول مرزائیوں کہ مرزا کسر صلیب کرنے آیا تھا تو پھر یہ ملکہ معظمہ کے واسطہ کیوں اور کس لئے ؟ ملکہ کے واسطے دے کر اپنا رسالہ اعلی افسران توجہ کی کیا ضرورت پیش آئی ؟ کیا کسی عالی مرتبہ حکام نے مرزا سے کوئی صفائی مانگی تھی یا کوئی جواز ؟
- مرزا کے فرقہ جدیدہ کو گورنمنٹ کی حاجت کیوں محسوس ہوئی ؟
- مرزا کا کسر صلیب کدھر اور صلیب کی حاجت کدھر ؟ ( ہر ایک فرقہ جو ایک نئی صورت سے پیدا ہوتا ہے گورنمنٹ کو حاجت پڑتی ہے)
- کیا مسیح عیسائیت سے وفاداری نہبھانے آیا تھا ؟ ( مسلمانوں کے تمام فرقوں میں سے گورنمنٹ (کا*) اول درجہ کا وفادار اور جان نثار یہی نیا فرقہ ہے)
- مرزا ٹیکس سے بچنے کے لئے اپنے فرقہ کے اخراجات کیوں آڈیٹنگ کروائے ؟ کیا مرزا عیسائیت کے زیرے سایہ اپنے اخراجات کی آڈیٹنگ کروانے آیا تھا ؟
- مرزا کا فرقہ گورنمنٹ کے لئے نہایت مبارک ہونے سے کیا مراد ہے ؟ مسلمان پہلے ہی غلامی میں تھے تو کیا مرزا ان کو اور غلامی دینے آیا تھا ،،،
- ایک چپڑاسی اس طرح چاپلوسی نہیں کرتا جسطرح مرزا نے کی ، لیکن مرزائیوں کی عقل مفلوج ہے اس کے پڑھنے کے بعد بھی پاکٹ کے لطیفہ اور کسی مولوی کا نعرہ لگائے گے اور مولوی اور مرزا کا موازانہ کر کے ثابت کرے گے کہ مرزا کی مسیحیت اور نبوت کا مقام کسی مولوی سے زیادہ نہیں ہے
سورة آل عمران:
وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّـهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا ۚ وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّـهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُم بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنتُمْ عَلَىٰ شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَأَنقَذَكُم مِّنْهَا ۗ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّـهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ ﴿١٠٣﴾
سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوط پکڑ لو اور تفرقہ میں نہ پڑو اللہ کے اُس احسان کو یاد رکھو جو اس نے تم پر کیا ہے تم ایک دوسرے کے دشمن تھے، اُس نے تمہارے دل جوڑ دیے اور اس کے فضل و کرم سے تم بھائی بھائی بن گئے تم آگ سے بھرے ہوئے ایک گڑھے کے کنارے کھڑے تھے، اللہ نے تم کو اس سے بچا لیا اس طرح اللہ اپنی نشانیاں تمہارے سامنے روشن کرتا ہے شاید کہ اِن علامتوں سے تمہیں اپنی فلاح کا سیدھا راستہ نظر آ جائے (103)
No comments:
Post a Comment