Tuesday, September 16, 2014

مرزا کی ناکامی ، مرزا کی زبانی ، مرزا خود اپنے آپ کو جھوٹا ثابت کرتا ہے

مرزا کی ناکامی ، مرزا کی زبانی ، مرزا خود اپنے آپ کو جھوٹا ثابت کرتا ہے


مصنف : گھمنام


مرزا غلام احمد قادیانی کی ناکامی کہانی مرزا کی زبانی ، مرزا اپنا جھوٹا ہونا خود اپنی قلم سے لکھ گیا ہے ، لیکن مرزائیوں کی آنکھیں بند اور ذہن مفلوج ہے .اگر مرزا کی کتابوں کا غور سے مطالعہ کیا جائے تو مرزا اپنی قلم سے بار بار که رہا ہے کہ میں جھوٹا ہوں ،میں جھوٹا ہوں ، آئیے دیکھتے ہے کیسے .


مرزا اپنے فرض کی درجہ بندی کرتے ہوے :
"اگر کچھ دیانت اور تقویٰ ہے تو ضرور اس بات کا جواب دو کہ مسیح موعود دنیا میں آ کر پہلے کس فرض کو ادا کرے گاکیا حج کرنا اس پر فرض ہو گایا پہلے دجّالی فتنوں کا قصہ تمام کرنا؟یہ مسئلہ کچھ باریک نہیں ہے صحیح بخاری یا مسلم کے دیکھنے سے اس کا جواب مل سکتا ہے۔اگر رسول اﷲ صلی اﷲعلیہ وسلم کی یہ گواہی ثابت ہو کہ پہلا کام مسیح موعود کا حج ہے تو لو ہم بہر حال حج کو جائیں گے. ﴿روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۴- اَیَّامُ الصُّلح: صفحہ 416 ﴾


  احتساب بلاگ کا تبصرہ اور سوالات : مرزا غلام احمد قادیانی اس بیان سے یہی ثابت ہوتا کہ مرزا اس بات کا انکار نہیں کرتا تھا کہ مسیح نے حج نہیں کرنا ، لیکن مرزا نے یہ جواز پیش کیا کہ چونکہ حج کرنا پہلا کام نہیں ہے اسلئے اس نے سوال کیا اس کی گواہی لاؤ ، اگر پہلا کام حج تو وہ جائے گا، اگر پہلا نہیں تھا تو چلو آخری تو ہو گا ؟ لیکن مرزا نے تو ساری زندگی میں حج نہیں کیا ، تو اس سے ثابت ہوا مرزا جھوٹا تھا ، اور اپنا کام پورا نہیں کیا۔


جب تک مرزا استیصال فتنِ دجّالیہ نہ کر لے حج کرنا خلاف پیشگوئی ہے :
 لیکن پہلا کام مسیح موعود کا استیصال فتنِ دجّالیہ ہے تو جب تک اس کام سے ہم فراغت نہ کر لیں حج کی طرف رخ کرنا خلاف پیشگوئی نبوی ہے. ﴿روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۴- اَیَّامُ الصُّلح: صفحہ 416﴾

  احتساب بلاگ کا تبصرہ اور سوالات : اب مرزا نے پہلا فریضہ یعنی استیصال فتنہ  دجّالیہ ہی پورا نہ کر سکا ، تومرزا کیونکر حج کو جاتا ، تو ثابت ہوا مرزا نہ پہلا کام پورا کر سکا اور نہ حج کر سکا، مرزا کے جھوٹے ہونے کی اس سے بڑی دلیل کیا ہو گی ؟ اگر مرزا فتنہ دجّالیہ  استیصال کیا ہوتا تو ہی حج کو جاتا ، جیسا کہ مرزا که رہا کہ اس کام سے ہم فراغت نہ کر لیں حج کی طرف رخ کرنا خلاف پیشگوئی نبوی ہے.تو اس سے لازم یہ بھی ہوتا کہ حج کرنا بھی  مسیح کی پیشگوئی کا حصہ ، ورنہ جب یہ اگر حج کرنا پیشگوئی کا حصہ نہیں تو خلاف پیشگوئی نبوی کیسے ؟ مرزا صرف اپنا جواز یہ بنا رہا پہلے فتنہ دجّالیہ کا خاتمہ ہو گا تو ہی حج کی طرف رخ کرے گا ، ورنہ خلاف پیشگوئی ہو جائے گا ، تو مرزا نے حج کیا ہی نہیں تو ثابت ہوا مرزا اپنا پہلا کام ہی پورا نہ کر سکا.


 جب دجال کفر اور دجل سے باز آوے گا وہی وقت مسیح کے حج کا ہو گا :
 ہمارا حج تو اس وقت ہو گا جب دجّال بھی کفر اور دجل سے باز آکر طواف بیت اﷲ کرے گا*۔کیونکہؔ بموجب حدیث صحیح کے وہی وقت مسیح موعود کے حج کا ہو گا. (روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۴- اَیَّامُ الصُّلح: صفحہ 417)

  احتساب بلاگ کا تبصرہ اور سوالات  : مرزا اپنے حج کا وقت بیان کر رہا بموجب حدیث صحیح کے سہارے  ،کہ جب تک دجال کفراور دجل سے باز نہیں آئے گا مسیح کے حج کا وقت نہیں ہو گا، مرزا تو مر چکا اور نہ مرزا کی زندگی میں یہ وقت آیا تو ثابت ہوتا مرزا جس کا دعویٰ تھا کہ روحانی طور پر دجال کا قتل ، مرزا وہ نہ کرسکا ، اور نہ مرزا کا دجال کفر اور دجل سے باز آیا . چونکہ مرزائیت کے نزدیک عیسائیت ہی دجال ہے تو نہ ہی عیسائی ختم ہوئیں اور نہ ہی انہوں بیت الله کا طواف کیا ؟ اور نہ ہی وہ وقت آیا کہ مرزا حج کو جا سکے ، اس سے بڑا مرزا کا جھوٹے ہونے کا اور کیا ثبوت ہو سکتا ہے ؟


 مرزا کا ناکام حربہ :
دیکھو وہ حدیث جو مسلم میں لکھی ہے کہ آنحضرت صلی اﷲعلیہ وسلم نے مسیح موعود اور دجاّل کو قریب قریب وقت میں حج کرتے دیکھا۔یہ مت کہو کہ دجّال قتل ہو گا کیونکہ آسمانی حربہ جو مسیح موعود کے ہاتھ میں ہے کسی کے جسم کو قتل نہیں کرتا بلکہ وہ اس کے کفر اوراس کے باطل عذرات کو قتل کرے گااور آخر ایک گروہ دجّال کا ایمان لا کر حج کرے گا۔سو جب دجّال کو ایمان اور حج کے خیال پیدا ہوں گے وہی دن ہمارے حج کے بھی ہو ں گے. (روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۴- اَیَّامُ الصُّلح: صفحہ 417)

  احتساب بلاگ کا تبصرہ اور سوالات: مرزا کا ناکامی اور دجالیت کا ثبوت کے لیے یہی کافی ہے کہ مرزا آسمانی حربہ بھی مرزا کے کام نہ آیا ، اور مرزا دجال کے کفر باطل عذرات کو قتل نہ کر سکا ، اور نہ ہی مرزا کے دجال کے ایک گروہ ایمان لا کر حج کیا ، اور نہ ہی حج کا خیال پیدا ہوا . اگر مرزائی ثبوت دے سکے ایسا ہوا تو،پھر مرزا قادیانی نے حج کیوں نہیں گیا ؟ کیوں کہ وہی تو وقت تھا ، لہذا ثابت ہوا کہ مرزا ناکام اور جھوٹا تھا . حقیقت مرزا کے وقت سے اب تک عیسائیت میں اضافہ ہی ہوا کمی نہیں ، اور دوسرا عیسائیت اور بھی مکار اور فریبی ہو گئی .


 مرزا کا دجالی دجاّلی فتنہ کو ہلاک کرنا:
اب تو پہلا کام ہمارا جس پر خدا نے ہمیں لگا دیا ہے دجاّلی فتنہ کو ہلاک کرنا ہے۔ کیا کوئی شخص اپنے آقا کی مرضی کے برخلاف کام کر سکتا ہے (روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۴- اَیَّامُ الصُّلح: صفحہ 417)

  احتساب بلاگ کا تبصرہ اور سوالات :  اس پوری تحریر میں مرزا نے پہلے حج نہ کرنے کا جواز پیش کیا اور وقت بتایا کہ کب  مسیح کا حج ہو گا ، لیکن یہ انکار نہ کیا کہ حج نہیں ہو گا ،حج ہونا لازمی تھا پہلے یا آخر میں ، اگر پہلے ہو گا خلاف پیشگوئی نبوی ہے ،لیکن حج ہو گا تو ہی  پیشگوئی پوری ہو گی ؟ اور مرزا نے کبھی حج نہ کیا , ورنہ خلاف پیشگوئی نبوی کا جواز کیا . اور مرزا نے اپنے پہلے کام پر زور دیا جس کا پورا ہونا بھی لازمی تھا  تبھی مرزا کا حج کا وقت ہو گا ، یعنی پہلا کام پورا نہ ہوا تو ہی جا کر حج بھی نہ ہوا ، پہلا کام پورا ہو گا تو حج ہو گا ،، اس سے ثابت ہوا مرزا اپنا پہلا کام نہ کر سکا ، جیسا کہ مرزا نے کہا کہ " اب تو پہلا کام ہمارا جس پر خدا نے ہمیں لگا دیا ہے" اب کیا خدا کا لگایا ہوا کام ادھورا رہ جاتا ہے
 
 اب اگر کوئی مرزائی فضول قسم کی تاویل پیش کرے کہ مرزا پر کفر کا فتویٰ لگا وغیرہ وغیرہ تو اس لئے مرزا حج کرنے نہیں گیا  ، تو کیا مولوی کے کفر کے فتویٰ سے  نبی کی پیشگوئی پوری نہیں ہو سکتی ؟ اور کیسا ممکن ہے کہ پیشگوئی ادھوری پوری ہو ؟ کیسے ممکن ہے کہ نبی کی پیشگوئی کا  پہلا کام پورا ہو اور باقی  پہلو مولوی کے فتویٰ کے زد میں آ گئے ہو . کوئی جواز بنتا ہی نہیں ، دنیا کی کوئی طاقت نبی صلی الله علیہ وسلم کی پیشگوئی کو پورا ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا . یہ جواز دینا کہ سعودیہ میں مرزا پر کفر کا فتویٰ لگ گیا تو مرزا حج کرنے نہیں گیا یہ فضول اور بھونڈا قسم کا جواز ہے ، جس مسیح نے آنا اس کا حج کرنا  بھی مقصود تھا اور حج ہو کر رہے گا ، اور مرزا نے بھی انکار نہیں کیا کہ مسیح نہیں حج نہیں کرنا ، چونکہ مرزا سے لوگ سوال کرتے تھے کہ مرزا صاحب اگر آپ مسیح ہے تو حج کو کیوں نہیں جاتے ، تو مرزا نے خود سے جواز بنا کر درجہ بندی کر دی کہ پہلا کام  دجاّلی فتنہ کو ہلاک کرنا مقصود ہے اس کے بعد مسیح حج کو جائے گا ، مرزا بہانے تلاش کر رہا تھا اور بہانے بناتے بناتے بنا حج کیا مر گئے اس بڑا اور کیا ثبوت ہو سکتا مرزا کا جھوٹا ہونے گا ، نہ دجال ایک گروہ ایمان لایا اور نہ حج کا خیال پیدا ہوا اور نہ ہی مرزا حج کرنے کا وقت آیا ،  مرزا کے دجال کا گروہ تو ایمان نہ لایا لیکن پوری دنیا کے مسلمانوں کو مرزا کافر قرار دے کر خود ہی مر گیا ، دجال  کے گروہ کو ایمان میں داخل کرنے کے بجائے مرزا ایمان والوں کو ہی کافر قرار دے دیا ، واہ ! کیا مسیح تھا ، 


اگر مرزائی حدیثوں کا باغور مطالعہ کر لے تو ان کو مرزا کے دجل سمجھ آ جائے گے، لیکن مرزائیوں کو جو حدیث پڑھائی جاتی ہے وہ تو ٹکڑوں میں پڑھائی جاتی ہے اس میں ایک یا دو جملے لے کر مرزا پر فٹ کرنے کا ہی جواز بنا بنا کر بتایا جاتا ہے ،


جن عیسیٰ علیہ السلام کے نزول کی خبر نبی کریم ۖ نے دی ہے ان کے بارے میں اللہ کی قسم اٹھاکر یہ بھی بیان فرمایا ہے کہ:۔ ''والذی نفس بیدہ لیہلّنّ ابن مریم بفج الروحاء حاجّاً اور معتمراً او لیثنینّہما، اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے مریم کے بیٹے(عیسیٰ علیہ السلام) حج یا عمرہ یا دونوں کی ادائیگی کے لئے جاتے ہوئے فج روحاء کے مقام سے تلبیہ پڑھتے ہوئے گذریں گے'' (صحیح مسلم،باب اہلال النبصلی اللہ علیہ وسلم وہدیہ ، حدیث نمبر 1252واللفظ لہ، مسند احمد، احادیث نمبر 7273،7903 وغیرہ مسندالحمیدی، حدیث نمبر 1035، السنن الکبری للبیہقی، حدیث نمبر 8803 ، مسند البزّار ، حدیث نمبر 8423، تفسیر الطبری، جلد 5، صفحہ 451 طبع دار ہجر، وغیرہا من الکتب) یاد رہے جیسا کہ پہلے گذرا مرزا قادیانی نے خودیہ قانون بیان کیا ہے کہ جو خبر قسم کے ساتھ دی جائے اس میں کسی قسم کی تاویل نہیں ہوسکتی، اور یہاں بھی قسم کے ساتھ یہ خبر دی گئی ہے ، اور یہ بات سب کو معلوم ہے کہ مرزا قادیانی کو پوری زندگی مکہ ومدینہ جانا نصیب نہ ہوا ، لہذاجن مسیح علیہ السلام کے نزول کا ذکر احادیث میں ہے وہ مرزا قادیانی نہیں ہوسکتا ۔

''مریم کے بیٹے عیسیٰ علیہ السلام ضرور عادل امام اور حکم بن کر نازل ہوں گے اور آپ ضرور حج یا عمرہ یا دونوں کے لئے جاتے ہوئے فجّ (روحائ) سے گذریں گے اور آپ ضرور میری قبر پر تشریف لائیں گے اور مجھے سلام کریں گے اور میں ضرور ان کے سلام کا جواب دوں گا'' (مستدرک حاکم، حدیث نمبر 4162، جلد 2، صفحہ 651 دار الکتب العلمیہ بیروت، امام ذہبی نے تلخیص المستدرک میں اس حدیث کو صحیح لکھا ہے ) ۔

الله ہم سب کو ہدایت عطا فرمائیں ، آمین !

No comments:

Post a Comment