Wednesday, November 19, 2014

مرزا غلام قادیانی اور مرزائی خدا یلاش

مرزا غلام قادیانی اور مرزائی خدا یلاش

مصنف : گھمنام

جیسا کہ مرزا قادیانی الله کا گستاخ تھا ، کبھی الله کے اوصاف کو چور اور تیندوے سے تشبیہ دی اور کبھی جھوٹی حدیث بنا کر کہتا کہ خدا شیرنی کی طرح جھپٹاتا ہے اسی طرح مرزا نے خدا کو خود سے ایک نام " یلاش بھی دیا ، اس کا مطلب تو مرزا کو خود نہیں پتا تھا ، اور کس زبان کا یہ مرزا بھی نہیں جانتا تھا .

مرزا کہتا ہے :
اسی مضمون کے لکھنے کے وقت خدا نے مجھے مخاطب کرکے فرمایا کہ یَلَاشْ خدا کا ہی نام ہے۔ یہ ایک نیا الہامی لفظ ہے کہ اب تک میں نے اسکو اس صورت پر قرآن اور حدیث میں نہیں پایا اور نہ کسی لغت کی کتاب میں دیکھا۔ اس کے معنے میرے پر یہ کھولے گئے کہ یا لا شریک۔ (روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۷- تحفہ گولڑویَّہ: صفحہ 203)

جب کوئی مسلمان اسم الله کا ذکر کرتا تو اس کے روح تسکین ملتی ہے ، لیکن مرزا نے ایک ایسا اسم متعارف کروایا جس کو زبان پر لیتے ہوۓ ایسا محسوس ہوتا جیسا کسی فکشن فلم کا کوئی ولن جس کا نام یلاش ہو. کوئی بھی قادیانی 300 دفعہ یلاش کا ورد کر کے دیکھ لے. آگے چلتے ہے کہ قرآن کیا کہتا ہے.  

قرآن میں الله سورة الأعراف میں اپنے نام کے متعلق فرماتا ہے
وَلِلَّـهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَىٰ فَادْعُوهُ بِهَا ۖ وَذَرُ‌وا الَّذِينَ يُلْحِدُونَ فِي أَسْمَائِهِ ۚ سَيُجْزَوْنَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ﴿١٨٠﴾
ترجمہ : اللہ اچھے ناموں کا مستحق ہے، اس کو اچھے ہی ناموں سے پکارو اور اُن لوگوں کو چھوڑ دو جو اس کے نام رکھنے میں راستی سے منحرف ہو جاتے ہیں جو کچھ وہ کرتے رہے ہیں اس کا بدلہ وہ پاکر رہیں گے (180)

حدیث نبوی میں ہے :
بخاری (2736) اورمسلم (2677) میں ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: (اللہ تعالی کے ننانوے [یعنی]ایک کم سو نام جس نے یاد کئے جنت میں داخل ہوجائے گا)

بخاری 6403:
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ سُمَىٍّ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ قَالَ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ، وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهْوَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ. فِي يَوْمٍ مِائَةَ مَرَّةٍ، كَانَتْ لَهُ عَدْلَ عَشْرِ رِقَابٍ، وَكُتِبَ لَهُ مِائَةُ حَسَنَةٍ، وَمُحِيَتْ عَنْهُ مِائَةُ سَيِّئَةٍ، وَكَانَتْ لَهُ حِرْزًا مِنَ الشَّيْطَانِ يَوْمَهُ ذَلِكَ، حَتَّى يُمْسِيَ، وَلَمْ يَأْتِ أَحَدٌ بِأَفْضَلَ مِمَّا جَاءَ بِهِ إِلاَّ رَجُلٌ عَمِلَ أَكْثَرَ مِنْهُ ".
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ قعنبی نے بیان کیا ، ان سے امام مالک نے بیان کیا ، ان سے سمی نے ، ان سے ابوصالح نے ، ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے یہ کلمہ کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کے لئے بادشاہی ہے اور اسی کے لئے تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے “ دن میں سو دفعہ پڑھا اسے دس غلاموں کو آزاد کرنے کا ثواب ملے گا اور اس کے لئے سو نیکیاں لکھ دی جائیں گی اور اس کی سو برائیاں مٹا دی جائیں گی اور اس دن وہ شیطان کے شرسے محفوظ رہے گا شام تک کے لئے اور کوئی شخص اس دن اس سے بہتر کام کرنے والا نہیں سمجھا جائے گا ، سوا اس کے جو اس سے زیادہ کرے ۔

تمام مسلمان الله کی وحدانیت کا سب پہلے اقرار کرتے ہے اور حدیث نبوی میں جیسے اوپر بیان کیا گیا ہے وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ اس سے صاف پتا چلتا الله نے اور الله نبی نے یلاش نامی کسی لفظ کا کوئی انتخاب نہیں کیا، اور مرزا خود صاف طور پر کہتا یہ لفظ نہ قرآن و حدیث میں ہے اور نہ کسی لغت میں ، تو سوال یہ بنتا ہے

جیسا کہ مرزا کا دعویٰ تھا نقل کفر کفر نا باشد کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ظل اور بروز ہے ، تو کیا اس سے ثابت ہوتا کہ مرزا کو خدا نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر علم دیا ؟ اور یہ صفت بتائی جو کہ پہلے کبھی نہ قرآن میں بتائی نہ حدیث کی روح سے ؟ کیا مرزا پر نازل ہونے والے الہام ، الله کے الہامی کتاب ہے ؟

مرزا مزید کہتا ہے
ماسوا اس کے یہ بھی تو سمجھو کہ شریعت کیا چیز ہے جس نے اپنی وحی کے ذریعہ سے چند امر اور نہی بیان کئے اور اپنی امت کے لئے ایک قانون مقرر کیا وہی صاحب الشریعت ہوگیا۔ پس اس تعریف کے رو سے بھی ہمارے مخالف ملزم ہیں کیونکہ میری وحی میں امر بھی ہیں اور نہی بھی ( روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۷- اربعین: صفحہ 435)
تو کوئی مرزائی بتائے گا ، کہ مرزا کا یلاش والا الہام امر تھا یا نہی؟ تو کیا یہ صفت شریعت میں ثابت شدہ ہے ؟ یا نیا احکام شریعت ہے ؟

جس طرح مرزا غلام قادیانی نے اپنی نبوت کی دکان چلانے کے لئے  الله کے ساتھ جھوٹ منسوب کیے اس کی مثال دنیا کی تاریخ میں کم ہی ملتی ہے ،

 الله ہم سب کو ہدایت کاملہ عطا فرمائیں ، امین   

No comments:

Post a Comment