Monday, May 16, 2016

پرویز ھود بھائی جیک آف آل ٹریڈ !

پرویز ھود بھائی جیک آف آل ٹریڈ !

مصنف : گھمنام

اس میں کوئی شک نہیں ڈاکٹر پرویز ھود بھائی میں قابلیت ہے ،چونکہ انہوں نے MIT سے بی ایس سی، MS اور پی ایچ ڈی کی ہے ، یا یوں که لیجیے کہ ان میں قابلیت تھی ،مگر مسلمانوں کی نفرت میں اور دانشوری کے شوق میں ہی برباد کردی . ان کو کس بات سے نفرت ہے یہ تو ہود بھائی ہی جانیں لیکن مشہور فزکس کے پروفیسر ریاض الدین کہا کرتے تھے کہ ان سے ( یعنی ہودبھائی سے) ہمیں بڑی امیدیں تھی مگر اس شخص نے نادیدہ نفرت میں اپنا ٹیلنٹ ہی برباد کر دیا ،،،، انہیں صرف سیاست اور اسلام کے خلاف بات کرنے میں دلچسپی ہے یا پھر پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے خلاف ..

چونکہ موصوف MIT سے فارغ التحصیل ہیں اسلئے ابھی تک پاکستان میں ان کو سائنس کی توپ سمجھا جاتا ہے لیکن حقیقت میں ایم آئی ٹی کی چارم پہلے کچھ سال ہوتی ہے پھر آپ کو اپنی قابلیت کے جوہر میدان میں دکھانے ہوتے ہیں جیسا کہ ڈاکٹر پرویز ہود بھائی نے سینتس برس اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی میں ملازمت کی اور سینتس برس میں صرف 36 سائنٹیفک آرٹیکل یا مضمین لکھے ہیں! اسکے علاوہ ساری زندگی میں چار کتابیں لکھی ہے ، لیکن ان میں صرف ایک ہے جو فزکس جوکہ انکا اپنا پیشہ ورانہ شعبہ ہے، سے متعلق ہے جو 1991 میں لکھی گئی ! جس کو بعد میں کتاب کہا گيا اسکا نام " Proceedings of the School on Fundamental Physics and Cosmology" دراصل یہ ایک کانفرنس پیپر تھا جس کو بعد از تدوین کتابی شکل دی گئی ہے ورنہ یہ کتاب بھی نہیں . بحثیت مصنف ھود بھائی نے اپنے پیشہ سے متعلق ایک کتاب بھی نہی لکھی. اور هود بھائی نے زیادہ سے زیادہ سائنٹیفک پیپر ہی لکھیں ، کوئی تھیسس ، یا کتاب یا کوئی ایسی ریسرچ کنڈکٹ نہیں کی جس سے پاکستان کی سائنس فیکلٹی کو فائدہ ہو.

وکیپیڈیا پر اگر ڈاکٹر پرویز ہود بھائی کی پروفائل دیکھی جائے تو ایوارڈز میں بیکر (IEEE W.R.G. Baker Award ) ایوارڈ کا تذکرہ ہے جو ان کو 1968 میں دیا گیا. اسی طرح وکیپیڈیا پر آئی ای ای ای یعنی الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجینئرز کے انسٹی ٹیوٹ کی ایوارڈ لسٹ میں 1968 میں بیکر ایوارڈ وننر کی نام لسٹ میں پرویز ہود بھائی، جانی اینڈرسن، اور ہیری بی لی کا نام شامل ہے .

مگر جب ہم آئی ای ای ای کی آفیشل ویب سائٹ پر جاتے ہیں اور اس میں جانی اینڈرسن، اور ہیری بی . لی کو تو بیکر ایوارڈ ملنے کا ذکر ہے لیکن ڈاکٹر پرویز ہود بھائی کا نام شامل نہیں ، ثبوت کے لئے کمنٹس میں آئی ای ای ای بیکر ایوارڈ کی لسٹ پی ڈی ایف کی صورت میں دیکھیں . بیکر ایوارڈ فروری 2016 سے موقوف کر دیا گیا یعنی بند کر دیا گیا ہے . اب ہود بھائی صاحب خود ہی توثیق کر سکتے ہیں کہ ان کو 1968 میں آئی ای ای ای بیکر ایوارڈ ملا تھا یا نہیں اگر ملا ہے تو ان کا نام آئی ای ای ای کی آفیشل ایوارڈ وصول کنندگان لسٹ میں کیوں نہیں ہے .یہی ایک معروف انٹرنیشنل ایوارڈ تھا جو موصوف کے حصہ میں آیا ،لیکن صرف وکیپیڈیا پر.

خیر ہمارے میڈیا پر ڈاکٹر پرویز ہود بھائی کبھی سینئر تجزیہ نگار ہوتے ہیں تو کبھی انسداد دھشتگردی کے ماہر... کبھی دفاعی تجزیہ نگار تو کبھی مذہبی اسکالر لیکن محترم کے پاس اپنی فیلڈ میں کام کرنے کا وقت نہیں ہے اور نہ اس ملک کے لئے !

آئی ای ای ای بیکر ایوارڈ ملنے والوں کی آفیشل لسٹ ! اس  میں ھود بھائی  کا نام شامل نہیں جبکہ  جانی اینڈرسن، اور ہیری بی لی کا نام شامل ہے
http://www.ieee.org/about/awards/recognitions/baker_rl.pdf

--------------------------------------------------------------------------------
آئی ای ای ای بیکر ایوارڈ کی ڈائریکٹ لنک
http://www.ieee.org/about/awards/recognitions/baker.html

-----------------------------------------------------------------------------
پرویز ھود کی وکیپیڈیا پروفائل یہاں پر پرویز ھود کے  بیکر ایوارڈ کا ذکر ہے
https://en.wikipedia.org/wiki/Pervez_Hoodbhoy

---------------------------------------------------------------------------------

آئی ای ای ای بیکر ایوارڈ کی وکیپیڈیا لسٹ اس میں بھی پرویز ھود اور جانی اینڈرسن، اور ہیری بی لی کا نام شامل ہے. لیکن سوال یہ ہے کہ آفیشل لسٹ میں نام کیوں نہیں شامل
https://en.wikipedia.org/wiki/IEEE_W.R.G._Baker_Award

اس کی توثیق ھود بھائی خود ہی کر سکتے ہیں ، یہاں پھر سمجھا جائے کہ موصوف کو صرف وکیپیڈیا پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے .

خیر پرویز ہودبھائی 11 جولائی 1950 میں پیدا ہوۓ ! ابھی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کی سائٹ پر ان کا کوانٹم کمپیوٹنگ پر لیکچر کا بلاگ پڑھ رہا تھا جو ھود بھائی 10 مارچ 2016 کو دیا تھا ، انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے بلاگ میں بھی ھود بھائی کے آئی ای ای ای بیکر ایوارڈ کا سال بھی 1968 ہی لکھا ہوا تھا ،میں پہلے سمجھا کسی نے وکیپیڈیا پر غلط بیانی کی ہو گی ، مطلب ھود بھائی محض اٹھارہ سال کی عمر میں یہ ایوارڈ لیا ؟ جبکہ آئی ای ای ای بیکر ایوارڈ کی آفیشل لسٹ میں ان کا نام شامل نہیں ہے ! کیا یہ کوئی سائنسی معجزہ ہے. جبکہ موصوف نے پی ایچ ڈی 1978 میں کی ہے !

 انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کی سائٹ کا لنک
http://itu.edu.pk/newsevents/quantum-computing

نوٹ : اگر اس آرٹیکل میں دی گئی انفارمیشن غلط ہوئی تو رجوع کر لیا جائے گا ! شکریہ !

No comments:

Post a Comment