Wednesday, August 12, 2015

کیا کسی نبی نے آج تک خبیث ، ممنوع اور حرام اشیاء سے اپنا علاج کیا ہے ۔ ؟

کیا کسی نبی نے آج تک خبیث ، ممنوع اور حرام اشیاء سے اپنا علاج کیا ہے ۔ ؟

مرتضیٰ مہر

شیخ محی الدین ابنِ عربی فتوحات کے وصایا میں تحریر فرماتے ہیں کہ :
’’ہمارے یہاں ایک شخص جذام کی بیماری میں مبتلا ہو گیا اور تمام اطباء نے بالاتفاق یہ فیصلہ کر دیا کہ یہ لاعلاج مرض ہے ۔ اتفاق سے اس زمانے کے ایک قوی الایمان محدث نے جن کا نام سعد السعود تھا اس جذامی کو دیکھ کر فرمایا:’’تم اپنے اس مرض کا علاج کیوں نہیں کرتے؟‘‘غریب جذامی نے آب دید ہو کر کہا:’’حضور! میرے اس مرض کو تمام طبیبوں نے لاعلاج قرار دے دیا ہے اسلئے اب میں مایوس ہو چکا ہوں‘‘۔

یہ سن کر سعد السعود نے فرمایا:’’یہ تمام اطباء جھوٹے ہیں اور میرا ایمان ہے کہ سارے عالم میں سب سے بڑھ کر حاذق طبیب میرے رسول محمد ﷺ ہیں اور کلونجی کے بارے میں آپ کا ارشاد ہے وہ موت کے سوا تمام بیماریوں کی دوا ہے اور جذام بھی ایک مرض ہے اسلئے یقیناً کلونجی اس کی بھی دعا ہے‘‘۔

چنانچہ اُنہوں نے فوراً ہی کلونجی منگوا کر پیسی اور اس میں شہد ملا کر جذامی کے پورے بدن پر مل دیا اور کچھ تھوڑی مقدار میں اس کو چٹا دی پھر تھوڑی دیر کے بعد اسے غسل کرایا تو اس کی پرانی کھال اُتر گئی اور نئی کھال فوراً ہی نمودار ہو گئی اور اس کے سر کے گرے ہوئے بالوں کی جگہ دوسرے بال اُگ آئے اور وہ بالکل شفایاب ہو کر پہلے کی طرح تندرست ہو کر توانا ہو گئے‘‘۔

حضرت محی الدین ابن عربی کا بیان ہے :’’ سعد السعود محدث کا اس حدیث پر اتنا قوی ایمان تھا کہ وہ ہر مرض میں کلونجی بطورِ دوا استعمال کرتے تھے ۔ یہاں تک کہ انہیں کبھی آشوبِ چشم ہو جاتا تو وہ کلونجی کو پیس کر بطورِ سرمہ لگاتے تھے اور فوراً شفایاب ہو جاتے تھے ۔ ‘‘ (روح البیان ج 3 ص 319)

ایک محدث کا فرمانِ رسول ﷺ پر ایسا پختہ ایمان دیکھ کر میں سوچ میں ڈوب گیا ہوں اور سوچنے لگا ہوں کہ جب محدث نا اُمید نہیں ہوا اور اُس نے فرمان رسول ﷺ پر اپنا ایمان بھی ثابت کر دکھایا تو پھر ایک مدعی نبوت مرزا غلام قادیانی جسے حب رسول اور پیروی رسول کا دعویٰ بھی ہے کیسے فرمانِ محمد ﷺ کو نظر انداز کر گیا ۔ ؟ اور اُس نے کیوں اس حدیث پر عمل نہ کیا بلکہ شراب کے ڈالے اور افیون کے کشتے منگوا کر خود بھی استعمال کئے اور اپنے مریدوں میں بھی کروائے ۔ ؟

 پھر یہ بھی سوچتا ہوں کہ کیا کوئی نبی آج تک ایسے مرض میں مبتلا ہوا ہے جس کا علاج حرام ، ممنوع اور خبیث اشیاء سے ہوا ہو ۔ ؟
جتنا سوچتا ہوں میرا ایمان اس بات پر مضبوط ہوا جاتا ہے کہ مرزا غلام قادیانی خبیث نبی تھا ورنہ وہ خبیث بیماریوں میں مبتلا ہو کر خبیث اشیاء سے علاج نہ کرتا ۔

No comments:

Post a Comment