Sunday, October 11, 2015

کفن کے بعد !

کفن کے بعد !

مصنف : گھمنام 


میں فیس بک پر  ،کچھ خوبصورت سی لڑکیوں کی منڈی کٹی تصویریں دیکھ رہا تھا تو نوٹیفکیشن آیا کہ موت کے فرشتہ کی فرینڈ ریکویسٹ آئی ہے ، اور میرے پاس سواۓ قبول کرنے کا کوئی آپشن نہیں تھا. میں نے قبول کی اور میں مر گیا ! 

پھر ہوا یوں کہ کفن کے بعد مجھے دفنایا گیا. چار لوگ ایک پرانی سے چارپائی پر میرے مردے جسم کو کاٹن کے سفید کپڑے میں لپیٹ کر قبرستان کے طرف چل دیے ، کچھ لوگوں کی سسکیاں اور کچھ دھاڑیں مار مار کر رونے والے بھی افراد تھے، لگتا ہے کوئی اپنے تھے.لیکن ان رونے والوں میں  ایک بھی فیس بک کا دوست نہیں تھا. مولوی نے جنازہ پڑھایا جس کو میں بالکل پسند نہیں کرتا ساری زندگی کسی نہ کسی محفل میں اس مولوی پر چٹکلے چھوڑتا رہتا تھا ، چونکہ میں کلمہ گو تھا ،اس لئے پختہ یقین تھا جنّت تو اپنی وراثت میں آئے گی ہی آئے گی . خیر کچھ لوگوں نے قبر میں اتارا اور جلدی جلدی مٹی ڈال کر اپنا کام پورا کیا اور چل دیے ! پھر کیا ہوا !

میں اٹھ کر جنت کے دروازے پر گیا تو فرشتوں نے روک لیا تم ادھر کدھر ؟

میں طیش میں آ گیا تم کون ہوتے مجھے روکنے والے ؟ تمہیں یاد نہیں فیس بک پر میں نے ایسی کتنی پوسٹیں شیئر جس میں جنت کی بشارت تھی ؟

فرشتہ نے سوال کیا، چلو کلمہ گو تو تم تھے، کیا کبھی نماز پڑھی ؟

میں نے جواب دیا، روزی روٹی کمانے میں وقت کہا ملتا تھا  ، تم کو پتا نہیں دنیا میں اور کتنے کام ہیں  ؟ تم کیا جانو دنیا کی شان و شوکت کو. 

فرشتہ نے جواب دیا : دنیا میں تم نے فیس بک پر سٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے کے سوا کیا ہی کیا ہے ؟ دس گھنٹہ روزانہ فیس بک استعمال کرتے تھے  اور که رہے ہو  نماز کے لئے وقت نہیں تھا ؟

پھر سوال ہوا ؟ کبھی روزے  رکھے ؟

جواب دیا ہاں ! رمضان میں پورا دن بھوکا رہتا تھا اور شام کو جا کر افطار کرتا تھا لیکن یہ ہے کہ باقی مہینوں سے  رمضان میں سکون بڑا ہوتاتھا  پورا دن سوتے رہو.

پھر سوال ہوا ؟ زکوة دی ؟

جی میں نے بینک میں فکس ڈپازٹ کروایا ہوا تھا اور ایک دوست نے مشورہ دیا تھا بینک والوں کو اہل تشیح ظاہر  کرو تو زکوة نہیں کٹے گی ؟ اور ویسے بھی میرا غریبوں میں کوئی اٹھنا بیٹھنا نہیں تھا .ہاں کچھ غریبون کو فیس بک کی گیم ایپلیکیشن میں گولڈ وغیرہ میں ہمیشہ دے دیتا تھا ،

فرشتہ نے پھر سوال کیا کبھی حج کیا ؟ مال دار تو تم تھے ہی 

جواب دیا ! نہیں آرزو تو بہت تھی لیکن بلاوا ہی نہیں آیا ، ہاں کچھ دوستوں نے فیس بک پر حج  کی تصویریں اپلوڈ کی تھی ان کو لائک کیا تھا اور کمنٹس بھی کیا تھا ما شا الله، الله حاضری قبول فرمائیں 

اتنے میں ایک میوچل فرینڈ دیکھا  اور کہا یار تم  تو گواہ ہو اور میری پوسٹیں لائک بھی کرتے تھے ، کبھی کبھی ما شا الله کے کمنٹس بھی اور  اب میری  گواہی دو  کہ میں کتنی اچھی پوسٹیں روزانہ شیئر کرتا ، جیسا کہ ، مجھے الله سے پیار ہے ، یہ دیکھو اس لعنتی نے گستاخی کی اور یہ کتا بن گیا ایسی پوسٹیں تو میں ہر گروپ میں شیئر کرتا تھا. اور اس  میوچل فرینڈ نے جواب دیا . میں تمہیں نہیں جانتا اور بلاک کر دیا 

فرشتے  نے مزید سوالوں جواب سے گریز کرتے ہوے  مجھے عزت و احترام سے  جھنم کے دروازے پر چھوڑ آیا !

اس پوسٹ کو اتنا شیئر کرو کہ میں جنت تک پہنچ جاؤ . اب یہ آپ  لوگوں کے ہاتھ میں ہے ورنہ جہنم میں آپ  لوگ میرے ساتھ ہو گے.

No comments:

Post a Comment