پرویز ھود بھائی کا ایچ ای سی کو چونا !
مصنف : گھمنام
پاکستان کے ہائرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی ) نے پاکستانی یونیورسٹیوں میں تحقیق کے فروغ کے لئے (Tenure Track Statute (TTS کا نظام متعارف کروایا - اس نظام کے معیار پر پورا اترنے والے پروفیسرایک وفاقی وزیر سے زیادہ ماہانہ 400،000 روپے تک تنخواہ وصول کرسکتا ہے- چونکہ یہ نظام قابل اور ہائی رینک اساتذہ کے لیے متعارف کروایا گیا لہذا اس نظام کے تحت اہل اساتذہ کے تحقیقی کام کا کم از کم پیمانہ مقرر کیا گیا کہ انھوں نے پچھلے پانچ سال میں کم از کم پانچ تحقیقی مقالے اپنی فیلڈ میں لکھے ہوں -
پرویز ہود بھائی کی شہرت ایک سائنس دان کی ہے اور وہ ملک کی معروف یونیورسٹی میں پڑھاتے رہے ہیں، آج کل ان کی شہرت استاد یا سائنس دان کے طور پر کم اور ہر طرح کے امور کے تجزیہ کار کی زیادہ ہے، اسی نسبت سے وہ اکثر ٹی وی چینلز پر پائے جاتے ہیں- 2009 میں انھوں نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی فائل ایچ ای سی کو بھجوا دی باوجود اس کے کہ وہ TTS کے کم ترین پیمانے پر پورا نہیں اترتے تھے۔ ہودبھائی نے نہ صرف نظام سے پورا فائدہ اٹھایا بلکہ وہ تنخواہ بھی وصول کی جس کے وہ حقدار نہیں تھے۔ جب ان کے ایک ساتھی استاد نےاعتراض کیا کہ وہ اس معیار پر پورا نہیں اترتے کیونکہ خود ان کی سی وی کے مطابق گزشتہ 5 سال میں صرف چار تحقیقی مقالےاپنی فلیڈ میں لکھے تھے جبکہ ایچ ای سی کے TTS کے حصول کا میعار پانچ تحقیقی مقالہ جات کا تھا، توہود بھائی غصے میں آ کر فرمانے لگے اگر میں ایچ ای سی کے معیار پرپورا نہیں اترتا تو دوسرا کوئی پروفیسر بھی اس کا اہل نہیں ہو سکتا۔ مطلب صاف تھا کہ اگر میری ایپلیکیشن پر اعترا ض لگایا تو سب کا کام رکوا دوں گا-
(نیچے ہود بھائی کی اپنی ویب سائٹ پر موجود CV اورHEC کی ویب سائٹ پر موجود TTS پروفیسر کی اہلیت کے پیمانے سے یہ بات چیک کی جا سکتی ہے کہ 2009 میں ہود بھائی اس پیمانے پر پورے نہیں اترتے تھے )
بہرحال HEC کے آڈٹ میں اس فراڈ کی قلعی کھل گئی مگرتب تک موصوف ریٹائر ہو چکے تھے اور اب TTS کی بنیاد پر بھاری پنشن وصول کر رہے ہیں- ہماری معلومات کے مطابق HEC نے قائداعظم یونیورسٹی سے یہ مطالبہ کیا کہ ان سے زائد تنخواہ اور پنشن واپس لی جائے مگر ہود بھائی نے اس عمل کو اپنے تعلقات سے رکوا دیا۔ ہمارا اعلی عدلیہ اور میڈیا کے نمائندوں سے یہ مطالبہ ہے کہ اس فراڈ کا نوٹس لیا جائے اور قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس قومی خزانے کو واپس دلوایا جائے۔ شکریہ!
------------------
ایچ ای سی کریٹیریا کا لنک !
http://www.hec.gov.pk/InsideHEC/Divisions/QALI/QADivision/Documents/Criteria%20for%20Professor%20in%20all%20Disciplines.pdf
-------------------------------------------------------------------------
پرویز ھود بھائی کی سی وی کا لنک
http://eacpe.org/content/uploads/2014/02/PH-CV-2013.pdf
No comments:
Post a Comment